پاسپورٹ کو ایلومینیم فوائل میں لپیٹنے کے پیچھے چھپا راز
بار بار سفر کرنے والوں میں ایک دلچسپ نتظام تیزی سے مقبول ہو رہا ہے
تصویر: سوشل میڈیا
اگر آپ ایئرپورٹ پر کسی مسافر کا پاسپورٹ ایلومینیم فوائل میں لپٹا ہوا دیکھیں تو حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ طریقہ ڈیجیٹل ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اپنایا جاتا ہے۔جی ہاں! بار بار سفر کرنے والوں میں ایک دلچسپ حفاظتی انتظام تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ وہ اپنے پاسپورٹ کو ایلومینیم کے عام فوائل میں لپیٹ لیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیوں؟
وجہ چھپی ہے آپ کے پاسپورٹ میں۔
جدید بائیومیٹرک یا ای پاسپورٹس میں ایک ریڈیو فریکوئنسی آئی ڈی چپ لگائی جاتی ہے۔ یہی چپ امیگریشن کاؤنٹر پر چند سیکنڈ میں آپ کی شناخت کی تصدیق ممکن بناتی ہے۔ اس میں آپ کی تصویر، نام اور دیگر ضروری معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے وڈیو دیکھیں۔