وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعوی عرب کادورہ کریں گے،العربیہ ٹی وی
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع
August 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ہفتے سعودی عرب کے دو روزہ دورے کریں گے، دورے کے لیے حکومتی سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 6 یا 7 اگست کو سعودی عرب روانہ ہو سکتے ہیں۔ دورے کے دوران ان کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، جس میں پاک سعودی تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دریں اثنا، العربیہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی سعودی عرب جارہے ہیں۔