پیٹرول 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگا،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی
ٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کردی گئی ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیٹرول کی قیمت مسلسل تین مرتبہ کمی کے بعد آج بڑھادی گئی ہے۔ پیٹرول 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 6 اگست کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔