لینڈسلائیڈنگ بڑھنے کی پیش گوئی نے سیاحتی مقامات کو خطرناک بنادیا

مون سون کی بارشوں کا طاقت ور سپیل جگہ جگہ آفت ڈھارہاہے

August 6, 2026 · ماحولیاتی تغیر

تصویر: سوشل میڈیا

 

شاہراہ قراقرم سے لے کر کشمیر تک پہاڑسرکنے لگے،2اہم سیاسی رہنما بال بال بچے۔ایک درجن سے زائد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔ آنے والے مہینوںکے بارے میں تشویش ناک پیش گوئی آگئی۔سیاحتی مقامات خطرناک ثابت ہونے جارہے ہیں۔

مون سون کی بارشوں کا طاقت ور سپیل جگہ جگہ آفت بن کرآیاہے۔ شمالی علاقوں سے لے کر آزادکشمیر تک راستوں پر پتھروں کی بارش اور گارے کا سیلاب ۔تازہ واقعہ نوری ٹاپ نیلم کے مقام پر پیش آیا جہاں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے خوف ناک ریلے نے سڑک تباہ کردی۔

اس دوران سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس اور سابق اسپیکر شاہ غلام قادرکے قافلے زدمیں آئے۔
تفصیل کے لیے وڈیو دیکھیں۔