میر رضا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا،پولیس سرجن
عدالت نے قبر کشائی کی درخواست منظور کر لی؛ سیکریٹری صحت اور پولیس سرجن کو میڈیکو لیگل بورڈ بنانے کی ہدایت
فائل فوٹو
کراچی : پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم سے متعلق میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، پولیس کو بھی پوسٹم مارٹم کی جگہ سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان میر رضا کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، میر رضا علی کی قبر کشائی کل صبح 9 بجے ہوگی، قبر کشائی کے بعد باڈی سے مختلف سیمپلز لیے جائیں گے، جس کے بعد فوراً دوبارہ تدفین کردی جائے گی۔
میر رضا علی کی موت کی حقیقت جاننے کے لیے قبر کشائی کا حکم
اس سے قبل کراچی کی مقامی عدالت نے 25 سالہ نوجوان تاجر میر رضا علی کی موت کی ازسر نو تحقیقات کے لیے والد کی جانب سے دائر قبر کشائی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے پولیس سرجن کراچی اور سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد میڈیکو لیگل بورڈ بنائیںتاکہ قبر کشائی کی جا سکے۔
رضا علی کے والد میر حسین کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے بیان کے مطابق قبر کشائی کی درخواست اس لیے دائر کی گئی تھی تاکہ پولیس سرجن کراچی کی نگرانی میں سینیئر فارنزک ماہرین اور پیتھالوجسٹ پر مشتمل میڈیکو لیگل بورڈ بنا کر ’پوسٹ مارٹم، ایکسرے، ڈی این اے، فارنزک اور کیمیائی تجزیہ کیا جا سکے اور موت کی اصل وجہ کا تعین ہو سکے۔
سماعت کے موقع پر میر حسین نے صحافیوں سے گفتگو میں اب تک پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ان کا کہناتھاکہ میر رضا علی کو قتل کیا گیا لیکن پولیس نے ابھی تک اس موت کو قتل تسلیم نہیں کیا‘ اور تفتیش میں مالیاتی اور سرمایہ کاری کے امور زیرِ بحث ہیں۔
پولیس کی سرجن ڈاکٹرسمعیہ سیدنے بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر 14اعتراضات کرتے ہوئے لاش کی دوبار ہ جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔رضا علی خان 28 جولائی کو اپنے گھر سے نکلے تھے اور ایک روز بعد اُن کی لاش پراسرار حالات میں کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک ون میں پہاڑی اور شاہی قلعہ گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی۔10 روز بعد بھی پولیس یہ تعین نہیں کر سکی کہ رضا علی کی موت کیسے ہوئی اور نہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
میر رضا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا،پولیس سرجن
دوسری جانب پ