پیٹرول 3 روپے 19 پیسے، ڈیزل ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا
پٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر،ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔