فیلڈ مارشل، وزیراعظم، سعودی ولی عہد اور ترک صدرکی مکہ میں نمازِ جمعہ ادائیگی
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اعلی سعودی و ترک حکام بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مکہ میں نمازِ جمعہ ادا کی۔
اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، اعلی سعودی و ترک حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے سربراہان نے آج ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ان تینوں ممالک میں سے ’کسی ایک ملک پر مسلح حملہ، سب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔