پیٹرول لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، شاہراہ فیصل مکمل بند
شاہراہ فیصل پر احتجاج و دھرنا جاری، منعم ظفر خان اختتامی خطا ب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی و پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کو کراچی بھر میں بھر پور احتجاج کیا گیا اور شاہراہ فیصل بند کر دی گئی،مظاہرین نے دھرنا دیا اور سڑک کے دونوں ٹریک بند کر دیے۔
قبل ازیں شہر بھر سے آنے والی ریلیاں مزار قائد پہنچیں اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں مرکزی ریلی شاہراہ قائدین سے ہوتی ہوئی شاہراہ فیصل پہنچی، علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، حب ریور روڈ،شاہراہ اورنگی، شاہراہ کورنگی، شاہراہ پاکستان سمیت شہر کی دیگر بڑی سڑکیں بھی بند کی گئیں اور مختلف اضلاع سے آنے والی ریلیوں کے شرکا نے سڑکوں پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔
ریلیوں کے شرکاء موٹر سائیکلوں، سوزوکیوں، کاروں، چھوٹے بڑے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار تھے جنہوں نے جماعت اسلامی کے جھنڈے اور مختلف بینرز و پلے کارڈرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرو، پیٹرول سستا کرو، آئی پی پیز مافیا کو لگام دو، حکمرانوں اپنی شاہ خرچیاں ختم کرو، غریب عوام پر ظلم بند کرو سمیت دیگرنعرے اور مطالبات درج تھے۔
منعم ظفر خان نے شاہراہ فیصل پر دھرنے کے شرکاء سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں شاہراہ فیصل سمیت پورے شہر اور پورے ملک میں 510بڑی اور اہم شاہراؤں پر احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے حکمرانوں کی معاشی دہشت کو مسترد کر دیا ہے، پورے پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے۔ ظلم کے خلاف کراچی کل بھی بیدار تھا اور آج بھی بیدار ہے۔
انھوں نے کہاکہ کراچی کے نوجوانوں،عوام نے موٹر سائیکل اور گاڑیاں بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ ظالم حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔ حکمرانوں کو اب شاہانہ اخراجات اور عیاشیاں ختم کرنا ہوگی۔ حکومت پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم اور پیٹرول سستا کرے، آئی پی پیز مافیاکو اربوں روپے نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے، غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے۔
انھوں نے کہا جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس، مہنگائی و بے روزگاری اور غریب عوام پر حکمرانوں کے ظلم کے خلاف برسر پیکار ہے۔ جماعت اسلامی پر امن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ سیاسی اور نہ ہی معاشی استحکام موجود ہے۔ وطن عزیز میں جاگیرداروں وڈیروں اور خوانین کا راج ہے۔ ہمیں انگریزوں سے آزادی ملی تو آج انگریزوں نے غلام ملک پر حاکم بنے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ آج ملک میں فارم 47 کی پیداوار حکومت مسلط ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے ایم و نائب امیر کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ، سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، ڈپٹی سکریٹری عبد الرزاق خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم یہ فیصلہ بھتیجی کرے گی، چاچا اور پھر والد مگر اب عوام مہنگائی کے اس ظلم کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے دیے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ حکمران اس سوچ میں نہ رہیں کہ ہم آئیں گے اور چلے جائیں گے، جین زیز جم کر بیٹھنے کی تیاری کرکے آئیں گے اور ہم اضافہ واپس لینے تک دھرنے دیں گے۔
کراچی بھر میں بھرپور بھی احتجاج کیا گیا اور شاہراہ فیصل بند کر دی گئی۔ مظاہرین نے دھرنا دیا اور سڑک کے دونوں ٹریک بند کر دیے۔
قبل ازیں شہر بھر سے آنے والی ریلیاں مزار قائد پہنچیں اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں مرکزی ریلی شاہراہ قائدین سے ہوتی ہوئی شاہراہ فیصل پہنچی۔ علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، حب ریور روڈ،شاہراہ اورنگی، شاہراہ کورنگی، شاہراہ پاکستان سمیت شہر کی دیگر بڑی سڑکیں بھی بند کی گئیں اور مختلف اضلاع سے آنے والی ریلیوں کے شرکاء نے سڑکوں پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔
ریلیوں کے شرکاء موٹر سائیکلوں، سوزوکیوں، کاروں، چھوٹے بڑے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار تھے جنہوں نے جماعت اسلامی کے جھنڈے اور مختلف بینرز و پلے کارڈرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرو، پیٹرول سستا کرو، آئی پی پیز مافیا کو لگام دو، حکمرانوں اپنی شاہ خرچیاں ختم کرو، غریب عوام پر ظلم بند کرو سمیت دیگرنعرے اور مطالبات درج تھے