دفاعی معاہدہ حرم الشریف کے احاطے میں ہوا،عطا اللہ تارڑ

مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے اور دعاؤں کے دوران امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ پیغام

August 7, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے حرم الشریف کے اس تاریخی حصے میں، جہاں “مکہ دفاعی معاہدے” پر دستخط ہوئے، ایک ہی صف میں نمازِ جمعہ ادا کی۔ انہوں نے اس موقع کو امتِ مسلمہ کے لیے ایک “تاریخی اور منفرد لمحہ” قرار دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے اور دعاؤں کے دوران امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے پر خصوصی گفتگو اور دعا کی گئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت کا ایک ہی صف میں کھڑا ہونا علاقائی امن، سلامتی اور امت کے اتحاد کے لیے ایک نہایت مثبت اور طاقتور پیغام ہے۔

اس اہم پیش رفت کو مسلم دنیا میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ دفاعی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔