امریکہ نے چپکے سے گرین لینڈ ہتھیانے کی مہم شروع کردی؟

ٹیکساس کی تیل کمپنی کنویں کھودنے کے بہانے بھاری سازوسامان ساحل پر اتارنے لگی

August 10, 2026 · امت خاص

 

گرین لینڈ کے مشرقی ساحل پر اچانک ایک ٹگ بوٹ نظر آتی ہے، اس کے پیچھے ایک بڑا مال بردار پلیٹ فارم۔۔ اور پھر درجنوں کنٹینرز ساحل پر آلگتے ہیں۔

امریکہ نے خاموشی سے گرین لینڈ ہتھیانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تیل کی تلاش کے بہانے بھاری سازوسامان جزیرے پر اترگیا۔

گرین لینڈ کی حکومت نے اس بارے میں سخت وارننگ جاری کی ہے۔اس کا کہناہے کہ یہ سامان کو اتارنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی یعنی جس منصوبے کے لیے باقاعدہ سرکاری منظوری درکار ہے، اس پر عمل درآمدپہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔

یہ منصوبہ ٹیکساس کی ایک کمپنی، گرین لینڈ انرجی، کا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیمیسن لینڈ کے نیچے ایک ٹریلین ڈالر تک مالیت کا خام تیل ہو سکتا ہے۔اس کا ارادہ پہلے ایک، اور پھر ممکنہ طور پر مزید کنویں کھودنے کا ہے۔اس کے لیے 300 کنٹینرز لائیں جائیں گے۔
تفصیل کے لیے وڈیو دیکھیں۔