آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ
آئل ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
فائل فوٹو
لندن: آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے اور ان کی موجودگی کی تصدیق کرلی گئی ہے۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں سمندر یا ماحول پر کسی قسم کے منفی اثرات کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کا مطلب ہے کہ حملے کے باوجود ٹینکر سے تیل یا کسی دوسرے مواد کے اخراج کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے لیے سفر کر رہا تھا۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی اور توانائی کی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں تجارتی اور تیل بردار جہاز گزرتے ہیں۔