ہزارہ اور بہاول پور کو ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ آگیا
مزید انتظامی یونٹس کاراستہ ہموار ہوگا، محمدعلی درانی
تصویر: سوشل میڈیا
سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے ہزارہ اور بہاول پور کو ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ بہاولپور صوبہ فوڈ باسکٹ بنے گا۔ ہزارہ صوبہ ہائڈل پاور میں اہم ہے۔
محمد علی درانی نے کہا کہ باقی صوبےبننے کے مخالف نہیں لیکن ان دو صوبوں کو بنا دیں ۔ ان کے آئینی تقاضے پورے ہوچکے ہیں ۔ بعد میں دیگر صوبوں کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ہاکستان میں ایک ٹانگ پر چلتا نظام ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔عوام کے وسائل عوام تک نہ پہنچنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
درانی نے مزید کہا کہ نظام کی بہتری کیلئے دو صوبوں کا تجربہ کریں۔ان دو صوبوں کے قیام کے حق میں تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے پہلے ہی آچکا ہے۔اگلے مہینے اس مطالبے کو لے کر نکلیں گے آئینی تقاضے کی بات کریں گے۔ سیاستدانوں نے سیاست کرنی ہے تو عوام کی بات ماننا ہوگی ۔ عوام سے دھوکہ نہیں کرنا چاہئے کوئی سیاستدان بہاولپور میں جا کر بہاولپور کی مخالفت نہیں کرسکتا۔