عمان میں پالیسیوں ۔مہنگائی اور ٹیکسوں کیخلاف احتجاج سے حکومت پریشان

عمان:اردن کے دارالحکومت عمان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی دنوں سے سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے کابینہ دفتر کے قریب احتجاج کیا گیا، اس دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر اردن کے وزیر اعظم ہانی الملکی کی برطرفی کے نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں بھیجے گئے ٹیکس بل کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے، کیونکہ اس بل سے عوام کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوگا۔احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ حکومت شرمناک ہے اور ہم تب تک یہاں موجود رہیں گے جب تک حکومت بل کو واپس نہیں لے لیتی، ہمارا مطالبہ جائز ہے اور ہم کرپشن کی اجازت نہیں دیں گے۔