ایف آئی اے نے سلمان شہبازکو طلبی کا ایک اورنوٹس بھیج دیا

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے سلمان شہبازکو طلبی کا ایک اور نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس کے مطابق 10.5 ارب روپے کی رقم ملازم کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی تھی، ایف آئی نے اس حوالے سے سوالات کے جوابات مانگے ہیں، تازہ ترین نوٹس میں سلمان شہباز کو یکم اکتوبرکو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سلمان شہبازکا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا جب نوٹس موصول ہو گا تو سوچا جائے گا کہ پیش ہونا ہے یا نہیں۔

Comments (0)
Add Comment