انگلینڈ سےسیریزہارنے پر پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں۔6کھلاڑی طلب
رضوان اور امام واپس آئیں گے
فائل فوٹو۔لارڈزٹیسٹ
لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست اور تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریزہارنے کے بعدسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 6 کرکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے، جن میں صائم ایوب اور عرفات منہاس بھی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑی ویزے ملنے کے بعد روانہ کیے جائیں گے۔رضوان اور امام الحق وطن واپس آئیں گے۔
لندن میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی ہنگامی بنیادوں پر میٹنگ منعقد ہوئی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر بڑے فیصلوں کی بازگشت ہے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان جو لیڈز ٹیسٹ کے بعد لارڈز میں بھی غیر ذمہ دارانہ انداز میں اپنی وکٹ گنوا کر پویلین لوٹے، ان کیساتھ بورڈ نے اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برمنگھم میں 9 ستمبر سے تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے، سابق کپتان سرفراز احمد بھی ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میں اننگزکی شکست ہوئی تھی۔