سپانٹک پہاڑپرجاں بحق خاتون کوہ پیمااسمامشتاق کا جسدخاکی مل گیا
ریسیکوآپریشن کامیاب۔ ریکوری کے انتظامات جاری
تصویر: سوشل میڈیا
سپانٹک ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا،کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش ڈھونڈلی گئی۔
7 ہزار 27میٹربلند سپانٹک پہاڑ پرمقامی کوہ پیماؤں نےدشوار گزارپہاڑ پرسرچ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔ریسکیو ٹیم میں محبوب،عابدین نمبردار،مظاہر حسین،حسین بیگ اورعباس علی شامل تھے،مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے شدید مشکلات کے باوجود سپانٹک پرسرچ آپریشن جاری رکھا اورڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش تلاش کرنے میں اہم پیشرفت کی۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ ڈاکٹر اسماء مشتاق کے جسدخاکی کو ریکورکرنے کے لیے روانہ کی گئی ریسکیو ٹیم نے کیمپ 3 سے آگے کچھ فاصلے پر ڈیڈ باڈی کو تلاش کر لیا ۔ریسکیو ٹیم جسدخاکی کو محفوظ طریقے سے بیس کیمپ تک منتقل کرنے کے لیے انتظامات اور طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہی ہے۔