وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں کرغز صدر سے ملاقات

کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا

September 2, 2026 · اہم خبریں
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صدارتی محل پہنچے، جہاں ان کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم کی آمد کے موقع پر پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کرغز صدر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

تقریب کے بعد کرغز صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ وزیراعظم نے بھی کرغز صدر کو پاکستانی وفد کے ارکان سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغز صدر کے درمیان خوشگوار ماحول میں مصافحہ ہوا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔