آزاد کشمیر میں نئی کابینہ تیار، 8 وزراء آج حلف اٹھائیں گے

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

September 4, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی 8 رکنی کابینہ آج شام 4 بجے حلف اٹھائے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کابینہ میں 8 وزراء شامل ہوں گے، تاہم انہیں مختلف محکموں کی ذمہ داریاں بعد میں تفویض کی جائیں گی۔

نئی کابینہ میں چوہدری اظہر صادق، وقار نور، راجہ ریاست، عمیر نعیم، عبدالرحمان آرائیں، سردار میر اکبر خان، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور ثاقب مجید شامل ہیں۔

آزاد کشمیر کے سینئر صحافی خواجہ کاشف میر کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

کابینہ کی حلف برداری کے بعد وزراء کو ان کے متعلقہ محکموں کی تقسیم کا عمل مکمل کیا جائے گا۔