سہیل آفریدی نے سندھ پولیس کی سیکورٹی احتجاجاً واپس کردی
مزار قائد کے قریب خاتون ورکر سے پی ٹی آئی کا جھنڈا اتروانے پر سخت برہمی
پی ٹی آئی خاتون نے پرچم لیے جانے کا منظر، دوسری جانب سہیل آفریدی انسپکٹر سے اظہار برہمی کرتے ہوئے
سندھ پولیس کی جانب سے خاتون کارکن سے جھنڈا لینے کے واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پولیس کی سیکیورٹی واپس کر دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزار قائد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے جھنڈا لینے کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیا۔ اتوار کو پولیس نے پی ٹی آئی خاتون سے کہا تھا کہ یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو رہا، آپ چلی جائیں، اس دوران خواتین اہلکاروں نے مذکورہ خاتون کے گلے میں دوپٹے کی طرح لٹکا جھنڈا نرمی سے لے لیا تھا۔
پیر کے روز پولیس انسپکٹر سے بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری ماں جیسی عورت سے جھنڈا چھینا گیا ہے، وہ خاتون کہیں باہر سے تو نہیں آئی تھی۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ انہیں سندھ پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی ایک بھی گاڑی نہیں چاہیے۔
خاتون سے پی ٹی آئی پرچم لینے پر سہیل آفریدی نے سندھ پولیس سیکورٹی واپس کردی
#SohailAfridi #SindhPolice #PTI #PakistanNews #BreakingNews pic.twitter.com/UxRrGwI0Tc— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) September 7, 2026