اینکر ربیعہ احسن کیس میں ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ملزم کے ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ مکمل، رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

November 18, 2026 · قومی

اینکر ربیعہ احسن کیس میں ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی: خاتون صحافی ربیعہ احسن کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ملزم احسن طاہر کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے نو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرنے کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست کی۔

پولیس نے ملزم احسن طاہر کو سینئر سول جج نصراللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

پولیس کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم کے ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کرائے گئے۔ ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ مکمل ہوچکا ہے، تاہم اس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم احسن طاہر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔