سابق بھارتی جج مارکنڈے کا مریم نواز پر گہرا طنز

پاکستانی دوست کو اب بھارت سے کالز وصول کرنی چاہیں لیکن بلوچستان اور خیبرپختوںخوا سے نہیں، سوشل میڈیا پوسٹ

September 7, 2026 · اہم خبریں
جسٹس مارکنڈے کاٹجو پاکستان میں بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

جسٹس مارکنڈے کاٹجو پاکستان میں بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کٹجو نے بھی مریم نواز کے اس بیان کو ہدف بنایا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں پڑوسی ملک سے کم خطرہ ہے جب کہ پڑوسی صوبوں سے دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

جسٹس مارکنڈے نے اپنے ایکس ہینڈل سے @mkatju سے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میرا ایک پاکستانی دوست ہے جو طویل عرصے سے میری واٹس ایپ کالز نہیں اٹھا رہا تھا۔ آج جب میں نے اسے کال کی تو اس نے کہا کہ پاکستان میں بھارتیوں کی کالز لینا خطرناک ہے۔ میں نے جواب دیا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حال ہی میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا دشمن نہیں ہے، اس کا دشمن بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہے۔ اس لیے اسے کسی بھی خوف کے بغیر میری کالز لینی چاہئیں، لیکن ان 2 صوبوں میں سے کسی کی بھی کالز نہیں لینی چاہئیں۔

جسٹس مارکنڈے کاٹجو کئی بار پاکستان میں خبروں میں آچکے ہیں۔ اس کا سبب پاکستان کی سیاست اور عدلیہ پر ان کے تبصرے ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک لائیو شو کے دوران اسلام قبول کرنے کی خواہش اور کلمہ پڑھنے کے واقعے کی وجہ سے سُرخیوں میں آئے تھے۔