پیٹرول 3روپے5پیسے ، ڈیزل 5روپے37پیسے فی لیٹر مہنگا
پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 11ستمبر کے لیے ہوں گی۔