ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق آئی اے ای اے کی قرارداد مسترد کردی

ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر ایران کا مؤقف پیش کیا۔

September 11, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اس میں لگائے گئے الزامات کو سیاسی قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر ایران کا مؤقف پیش کیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کے پُرامن جوہری پروگرام سے متعلق نئے الزامات تکنیکی بنیادوں کے بجائے سیاسی نوعیت کے ہیں۔ ان کے مطابق ایران جوہری پروگرام سے متعلق بے بنیاد الزامات اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران میں یورینیم کی باقیات سے متعلق معائنے کے معاملے کو پہلے ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کر چکی ہے۔