مستونگ میں سیکیورٹی فورسز آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت فتنۃ الہندستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

خفیہ معلومات کی بنیادپر کامیاب کارروائی

September 14, 2026 · اہم خبریں

 

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اہم کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، اور اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔