عمرہ زائرین کو 25 ستمبر تک بغیر و یکسی نیشن سعودی عرب جانے کی اجازت

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسی نیشن کارڈ کے نفاذ کی آخری تاریخ 14 تھی

September 14, 2026 · ہیلتھ

 

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسی نیشن کارڈ کے نفاذ کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔عمرہ زائرین اب 25 ستمبر تک بغیر و یکسینی نیشن کے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔یکسینیشن کارڈ کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہونا تھا۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کے ذرائع کے مطابق نادرا انٹیگریٹڈ ویکسی نیشن کارڈ کے نفاذ کی آخری تاریخ میں 25 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

توسیع کے فیصلے سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں اور زائرین کو ریلیف مل گیا۔،قبل ازیں کہا گیاتھا کہ 14 ستمبر 2026 کے بعد نادرا سے مربوط ویکسی نیشن ثبوت کے بغیر مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع بارڈر ہیلتھ سروس کے مطابق، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسی نیشن کارڈ کے نفاذ کے اقدامات نہیں کیے تھے، اس مقصد کیلئے پی اے اے سے جناح ٹرمینل پر3کمرے دینےکا کہا گیا تھا، عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کیلئے نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا، تاہم کراچی ائیر پورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف ایک ویکسنیشن سینٹر بنایا گیا۔