سست بیٹنگ پر تنقید، بابر اعظم تین ہفتےناراض رہے،مکی آرتھر کا انکشاف

اگر بابر 90 سے 100 رنز تک تیزی سے پہنچتے تو پاکستان مزید 15 رنز بنا سکتا تھا اور میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا،سابق کوچ

November 28, 2026 · اسپورٹس
سست بیٹنگ پر تنقید، بابر اعظم تین ہفتےناراض رہے،مکی آرتھر کا انکشاف

سست بیٹنگ پر تنقید، بابر اعظم تین ہفتےناراض رہے،مکی آرتھر کا انکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے کے باوجود بابر اعظم کو ان کی سست بیٹنگ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعدانہوں نے انکشاف کیا کہ جب بابر سے نشاندہی کی تو انہوں نے تین ہفتے مجھ سے بات نہیں کی تھی۔

۔ ایک پوڈکاسٹ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے بتایا کہ 2019 میں ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ پر کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بابر اعظم نے 112 گیندوں پر 115 رنز بنائے تھے۔ مکی آرتھر کے مطابق بابر نے 78 گیندوں پر 90 رنز مکمل کیے لیکن اگلے 15 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا کر سنچری مکمل کی۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ سنچری کے فوراً بعد انہوں نے مسلسل 2 چھکے بھی لگائے۔

سابق کوچ کا کہنا تھا کہ اگر بابر 90 سے 100 رنز تک تیزی سے پہنچتے تو پاکستان مزید 15 رنز بنا سکتا تھا اور میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا۔ انگلینڈ نے 341 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ آرتھر نے بابر کی 2019 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کو اپنے دور کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔

مکی آرتھر نے مزید بتایا کہ اپنے لیے کھیلنے کی نشاندہی کرنے پر بابر اعظم نے ان سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ ذرائع اور پوڈکاسٹ کی تفصیلات کے مطابق اس تنقید کے بعد بابر اعظم نے تین ہفتے مجھ سے بات نہیں کی تھی، کوچ کا کہنا تھا کہ کوچنگ کا اصل فن یہ ہے کہ کھلاڑی کو بہتر کارکردگی کی طرف لے جانے والی وہ چیز تلاش کی جائے جو اسے خود کو مزید بہتر بنانے پر آمادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جب ٹیم میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہوتا ہے لیکن آپ کو لگتا ہے کہ ٹیم مطلوبہ ردعمل نہیں دے رہی تو آپ ٹیم کے سامنے اپنے سب سے بڑے کھلاڑی پر تنقید کرتے ہیں تاکہ وہ مزید بہتری لائے۔