آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت محدود،مال بردار جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی

گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے صرف 3 مال بردار جہاز گزرے

September 17, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت میں کمی کے باعث تجارتی جہازوں کی آمدورفت بھی محدود ہوگئی ہے۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے صرف 3 مال بردار جہاز گزرے جب کہ اس سے ایک روز پہلے یعنی منگل کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 12 تھی۔

شپنگ ڈیٹا نے بتایا کہ ان اعداد وشمار میں وہ جہاز شامل نہیں جو ہرمز سے گزرنے کے لیے اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کردیتے ہیں۔