پیٹرول 43 پیسے سستا، ڈیزل 3 روپے47 پیسے فی لیٹر مہنگا

پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے, ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے مقرر

September 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے اگلے ایک روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے اور ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق صرف ایک روز یعنی 18 ستمبر کیلیے ہو گا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔