پاکستان اور چین کی سرحدی فورسز کا منتکہ پاس پر بلند ترین مشترکہ گشت

تاریخی اقدام، 4,700 میٹر کی بلندی پر مشق، دوطرفہ تعلقات کا اعادہ۔

September 18, 2026 · اہم خبریں
منتکہ پاس پر پاکستان اور چین کی سرحدی فورسز کی مشترکہ گشت کی مشق کا ایک منظر।

منتکہ پاس پر پاکستان اور چین کی سرحدی فورسز کی مشترکہ گشت کی مشق کا ایک منظر।

گلگت (صباح نیوز) پاکستان اور چین کی سرحدی فورسز نے سطح سمندر سے تقریباً 4,700 میٹر کی بلندی پر واقع منتکہ پاس پر دنیا کی بلند ترین مشترکہ گشت کی مشق کا انعقاد کیا ہے۔ یہ اہم سیکیورٹی مشق 15 ستمبر 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق 1400 بجے عمل میں آئی۔

دستاویز کے مطابق خنجراب سیکیورٹی پولیس نے مقررہ مقامِ ملاقات تک پہنچنے کے لیے دشوار گزار بلند پہاڑی علاقے میں دو روز کا سفر طے کیا۔ اس مشق نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کی ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون، رابطہ کاری اور باہمی معاونت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔