پنجگور اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،7 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پنجگور اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،7 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنۃ 3 کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پنجگور اور ضلع کچھی میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور کے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
دوسری کارروائی ضلع کچھی کے علاقے دھاڈر میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کچھی میں ہونے والی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔