لاہور میں ‘آسٹریلیامسجد’ کو بنے 100 سال مکمل، آسٹریلوی ہائی کمشنر کی تقریب میں شرکت
ٹموتھی کین نے مسجد کو سفارتکاری کا حصہ بنا لیا، قدیم عوامی روابط کو خراج تحسین
آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین لاہور میں آسٹریلیا مسجد کی 100 سالہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے لاہور میں واقع تاریخی آسٹریلیا مسجد کی صدی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان باضابطہ سفارتی شراکت داری قائم ہونے سے بہت پہلے ہی دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطے استوار ہو چکے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاہور میں آسٹریلیا مسجد کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت پر انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں۔
Long before Australia & Pakistan became diplomatic partners, our people were already connecting. Pleased to join the Australia Mosque centenary in #Lahore — 100 years of a story that forms part of a much longer history of people travelling between our two countries #JummahMubarak pic.twitter.com/hzObHFdO2b
— Timothy Kane (@AusHCPak) September 18, 2026
یہ مسجد 1925 میں خواجہ محمد بخش نے تعمیر کرائی تھی جن کے آسٹریلیا سے کاروباری روابط تھے۔ مسجد کے 100 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تاریخی ورثے کی صدی کی تقریبات دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانی عوامی وابستگی اور گہرے ثقافتی روابط کی عکاسی کرتی ہیں۔