پرانی موٹرسائیکلیں اور رکشے بھی وزیراعظم کی پیٹرول ریلیف اسکیم میں شامل

عوام کو ریلیف، دائرہ کار میں توسیع، پرانی گاڑیاں بھی اہل ہوں گی

September 18, 2026 · اہم خبریں
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں شامل کی جانے والی پرانی موٹرسائیکل کی ایک عکستور تصویر

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں شامل کی جانے والی پرانی موٹرسائیکل کی ایک عکستور تصویر

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ سرکاری تفصیلات کے مطابق اسکیم کے دائرہ کار میں وسعت لاتے ہوئے اس میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فی الفور شامل کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے اب وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے مکمل طور پر اہل ہوں گے۔ اس اہم اقدام کے نتیجے میں اب وہ محنت کش اور شہری بھی اس مالی ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے جو گزشتہ 20 سال سے پرانی سواریاں چلا رہے ہیں۔ حکومت کا یہ فیصلہ مہنگائی کے اس دور میں غریب طبقے کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔