کوہاٹ: 15پولیس شہدا کی نمازجنازہ سرکاراعزازکے ساتھ ادا

آئی جی پی ذوالفقار حمید،اعلیٰ سول و ملٹری حکام کی شرکت، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی

September 18, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو امت

فوٹو امت

کوہاٹ: وطن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس شہدا اور افسران کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، اعلیٰ سول و ملٹری حکام، پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، جبکہ آئی جی پی ذوالفقار حمید اور دیگر سینئر افسران نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

فوٹو امت
فوٹو امت

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی جی پی ذوالفقار حمید نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں نے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے اور شہداء کا خون کسی صورت ضائع نہیں جانے دیا جائے گا۔