جنید اکبر کا بیان افراتفری اور تباہی کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے: عطا تارڑ
عوام کی جان و مال اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے , وفاقی وزیر اطلاعات
فائل فوٹو
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان اس ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ملک میں افراتفری اور تباہی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جنید اکبر اور پی ٹی آئی پُرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
This shows their intention to create chaos and destruction. They dont believe in peaceful protests and they will resort to violence and bloodshed. Its our responsibility as the Government to protect the lives and livelihoods of our people. Their call for protest is illegal and we… https://t.co/lHtBMT3vfe
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 20, 2026
انہوں نے کہا کہ حکومت کی حیثیت سے یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال غیر قانونی ہے اور حکومت انہیں سڑکیں بند کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔