اقوام متحدہ میں پاکستان سے متنازع تقرری کی خبروں پر شاہ اویس نورانی کا وڈیو پیغام

جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے اسحاق ڈارسے رابطے کی تفصیلات بتادیں

September 21, 2026 · امت خاص

تصویر: سوشل میڈیا

 

اقوام متحدہ میں متنازع پس منظر کے حامل فرد کی بطور مستقل مندوب تعیناتی کی خبروں کے حوالے سے سیکرٹری جنرل جمعیت علمائےپاکستان الشاہ اویس نورانی صدیقی نے پالیسی بیان دیاہے۔

وڈیو پیغام کے ذریعے اویس نورانی کا کہناہے کہ ان خبروں پر عوام الناس میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے وزیرخارجہ اسحاق ڈارسے رابطہ ہواتو انہوں نے ان خبروں پر انتہائی سختی سے تردید کی ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ ایسبی کوئی پیش رفت یا تقرری زیر غور نہیں۔ یہ بات جھوٹ کا پلندہ ہے۔

اویس نورانی کے مطابق ، اسحاق ڈارنے مزید کہاکہ سب لوگ اطمینان رکھیں، عقیدہ ختم نبوت اور آئین پاکستان پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔