سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے سے لاتعلقی کا اعلان

پارٹی کے بینک اکاؤنٹس کے آپریشن سے میرا تعلق نہیں، مرکزی رہنما، چندہ غیرملکی اکاؤنٹس میں جمع کیا جانے لگا

September 21, 2026 · اہم خبریں

گزشتہ روز لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، سلمان اکرم راجہ

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنے نام پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے فنڈز جمع کرنے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ بات میرے علم میں لائی گئی ہے کہ سوشل میڈیا اور ممکنہ طور پر دیگر میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے لیے فنڈز کی اپیل میں کسی نہ کسی حیثیت سے میرا نام ذکر کیا گیا ہے۔ پارٹی ایک منظم طریقے سے کام کرتی ہے جس میں مختلف افعال کے لیے مختلف افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ میرا فنڈز اکٹھا کرنے یا پارٹی کے بینک اکاؤنٹس کے آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بات واضح ہونی چاہیے اور سب کو معلوم ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے نام پر مارچ کیلئے چندہ مہم شروع کی گئی ہے۔ تاہم اس مقصد کے لیے چندہ پاکستان کے بجائے بیرون ملک کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کیا جا رہا ہے۔