پشاور میں مرکزی سڑک سے پی ٹی آئی صوبائی وزیر کی مبینہ پراسرار گرفتاری
نامعلوم افراد گاڑی روک کر ساتھ لے گئے- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہینڈلز پر فوٹیج وائرل
صوبائی وزیرفضل شکور کی مبینہ گرفتاری کے مناظر
پشاور میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک صوبائی وزیر کو دن دہاڑے نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر حراست میں لینے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
دستیاب اطلاعات اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر فضل شکور کو اس وقت روکا گیا جب وہ ایم پی اے ہاسٹل سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے انہیں زبردستی اپنی تحویل میں لے لیا۔
مبینہ طور پر صوبائی وزیر فضل شکور کی پشاور ٹول پلازہ پر گرفتاری کے مناظر pic.twitter.com/1zEgfdgpWu
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) September 21, 2026
اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر کو ٹول پلازہ کے قریب مبینہ حراست میں لیا گیا۔
واقعے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات اور سرکاری ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔