کرم سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی،طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔
کرم سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی،طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
کرم سیکٹر میں فتنہ الخوارج کے عناصر کی پاکستان میں مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی زیر نگرانی فتنہ الخوارج کے عناصر نے سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔
جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں اور فائرنگ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مخالف سمت سے ہونے والی توپ خانے کی فائرنگ کو بھی خاموش کرا دیا گیا۔
کرم بارڈر سے سامنے آنے والی ایک تازہ ویڈیو میں مبینہ طور پر افغان طالبان کی بعض پوسٹوں کے قریب کارروائی کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے میں فورسز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ائی الرٹ