اسرائیل کو ایرانی قیادت کے ٹھکانوں سے متعلق معلومات حاصل ہیں، اسرائیل سفیر
اگر ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو انہیں تلاش کرنے میں صرف چند دن لگ سکتے ہیں۔
اسرائیل کو ایرانی قیادت کے ٹھکانوں سے متعلق معلومات حاصل ہیں، اسرائیل سفیر
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو ایرانی قیادت کے ٹھکانوں سے متعلق معلومات حاصل ہیں۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈینی ڈینون نے کہا کہ اسرائیل کو معلوم ہے کہ ایران کے رہنما کہاں موجود ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں۔
اسرائیلی سفیر کے مطابق ایرانی قیادت اس صورتحال سے آگاہ ہے اور اگر ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو انہیں تلاش کرنے میں صرف چند دن لگ سکتے ہیں۔
ڈینی ڈینون کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں صورتحال مسلسل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تاہم ایرانی قیادت کے ٹھکانوں سے متعلق اسرائیلی سفیر کا دعویٰ آزادانہ طور پر ثابت نہیں کیا گیا۔