سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے کا اہم پیغام

غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کیا جائے۔سفارتخانے

September 23, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے کا اہم پیغام

سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے کا اہم پیغام

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کو سیاسی سرگرمیوں اور مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری پیغام میں پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں سیاسی اجتماعات، مظاہروں، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے گریز کریں۔

بیان میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بھی پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کیا جائے۔

پاکستانی شہریوں کو سیاسی یا فرقہ وارانہ بحث و تکرار، اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے اور سعودی عرب کی مقامی صورتحال سے متعلق سنسنی خیز مواد پھیلانے سے بھی گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے مقامی قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کی جانب سے قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے، جس میں جرمانہ، گرفتاری، قید یا ملک بدری جیسے اقدامات شامل ہوسکتے ہیں۔

سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران مقامی قوانین کی پاسداری اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کی ہے۔