ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر

ایران نے کسی ملک کے خلاف جارحیت کا آغاز نہیں کیا بلکہ اپنے دفاع میں اقدامات کیے ہیں۔

September 25, 2026 · بام دنیا
ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر

ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، تاہم دباؤ یا طاقت کے ذریعے بات منوانے کی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے کسی ملک کے خلاف جارحیت کا آغاز نہیں کیا بلکہ اپنے دفاع میں اقدامات کیے ہیں۔

ایرانی صدر نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بعض اوقات ان ممالک یا قوتوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے جنہیں وہ اپنے مفادات کیلئے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

مسعود پزشکیان کے مطابق ایران خطے میں امن و سلامتی کیلئے تعاون اور شراکت داری کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ خطے کے تمام ممالک خصوصاً ہمسایہ ریاستیں مضبوط اور مستحکم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع یا اپنے مؤقف کے اظہار کیلئے کسی دوسرے ملک سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

ایرانی صدر نے مزید بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سننے کے بعد انہوں نے اپنی تقریر کے انداز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلے سے تیار کردہ تقریر کے بجائے مختلف مؤقف پیش کیا۔