روس چند مہینوں میں نیٹو پرحملہ کرسکتا ہے،ڈینش انٹیلی جینس کا انتباہ
ڈنمارک کی دفاعی انٹیلی جنس نے روسی ہائبرڈ کارروائیوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
September 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
ڈنمارک کی دفاعی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ روس آئندہ چند ماہ میں مغربی ممالک اور نیٹو کے خلاف ہائبرڈ حملے مزید بڑھا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس نے کہا کہ ممکنہ کارروائی میں ڈرون یا میزائل سے یوکرین کی مدد سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا یا محدود تعداد میں فوجی سرحدی علاقے میں داخل کرنا شامل ہو سکتا ہے۔
ڈنمارک کا کہنا ہے کہ روس کا مقصد مکمل جنگ کے بجائے نیٹو میں اختلافات پیدا کرنا اور اتحاد کے ردِعمل کو آزمانا بھی ہو سکتا ہے۔
تاہم روس نے ماضی میں نیٹو ممالک کے خلاف ایسے عزائم یا ہائبرڈ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔