آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی

ایرانی فوج کا دعویٰ، ممنوعہ حدود میں داخلے کی کوشش، آبنائے ہرمز تاحال بند رہے گی

November 29, 2026 · بام دنیا
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق تین آئل ٹینکرز نے اپنی شناخت اور نیویگیشن کے نظام بند کرکے ممنوعہ سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جبکہ باقی دو جہاز واپس خلیج کی جانب روانہ ہوگئے۔ ایرانی فوج نے متاثرہ ٹینکر کی شناخت، اس کے عملے اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق فی الحال کوئی تفصیلی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔ ایرانی بحریہ نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔ ماہرین کے مطابق اس واقعے سے خطے میں بحری سلامتی اور توانائی کی سپلائی لائن کے حوالے سے خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔