پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی اسلام آباد پہنچ گئے

ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو دفاعی اور سکیورٹی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ سعودی مسلح افواج میں میجر جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

September 27, 2026 · بام دنیا
پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان کے لیے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ آئندہ ہفتے سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو دفاعی اور سکیورٹی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ سعودی مسلح افواج میں میجر جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی اور سکیورٹی شعبے میں ان کا تجربہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود تعاون کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

پاک سعودی دفاعی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اسٹریٹجک تعاون کے تناظر میں ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کی بطور سفیر تعیناتی کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

سعودی سفارتخانے کے مطابق نئے سعودی سفیر کی اسلام آباد آمد پر وزارت خارجہ پاکستان کے حکام اور سعودی سفارتخانے کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پیر سے پاکستان میں اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھالیں گے۔