مانسہرہ میں مدرسہ کی طالبہ فائرنگ سے جاں بحق
لاری اڈہ کی حدود میں واقعےکے بعد علماء اور اہل علاقہ کا شدید غم و غصہ
فائل فوٹو
مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ کی حدود لمبی ڈھیری کالج دوراہا کے قریب نامعلوم افراد نے جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات کی طالبہ کو گھر کے قریب گاڑی میں سوار ہو کر فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔
متوفیہ کی شناخت مولانا سعید احمد کی صاحبزادی اور مفتی منصور کی بھتیجی کے طور پر ہوئی ہے، جو جامعہ میں درجہ رابعہ کی طالبہ تھی۔
بتایا گیا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب طالبہ مدرسہ سے واپس گھر جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس تھانہ لاری اڈہ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ علماء کرام اور اہل علاقہ نے ڈی پی او مانسہرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔