برطانوی حکومت کی طرف سے آخری پنشنرہولڈرکا 107 برس کی عمر میں انتقال

جنت خاتون اپنے شوہر کی پنشن اقوام متحدہ کے ذریعے برطانوی حکومت سے وصول کر رہی تھیں

November 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

جھڈو : پاکستان میں برطانوی حکومت کی طرف سے آخری پنشنر ہولڈر، جھڈو کی رہائشی 107 سالہ جنت خاتون جھڈو میں انتقال کر گئیں، جنت خاتون کے شوہر عبدالشکور برطانوی حکومت کی17ویں پونا ہارس رجمنٹ میں سپاہی تھے۔

ان کی وفات کے بعد ان کی پنشن ان کی بیوہ جنت خاتون کو منتقل کر دی گئی، جو اب تک اقوام متحدہ کے ذریعے برطانوی حکومت سے وصول کر رہی تھیں۔

مرحومہ جنت خاتون 1919 میں راجستھان کے جھنجھنو میں پیدا ہوئیں،وہ جھڈو ٹاؤن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین عمر دراز قائم خانی کی والدہ بھی تھیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر 11 بجے مرکزی عیدگاہ میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی سماجی اور صحافتی حلقوں کے علاؤہ مرحومہ کے عزیز و اقارب اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔