انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر
انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو پاکستان پہنچے گی
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 کے ون ڈے اور چار روزہ اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ فرحان یوسف کو دونوں فارمیٹس کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی۔
ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا پری سیریز تربیتی کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا۔
پاکستان انڈر 19 ون ڈے اسکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 چار روزہ اسکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد صیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔