’’ادھر تم، ادھر ہم‘‘ کے نعرے پر سہیل آفریدی کی بلاول بھٹو پر تنقید

ملک میں دوہرا قانونی نظام قابل قبول نہیں، پشاور کے عوام نے اپنے جذبے اور شرکت سے دل جیت لیے ہیں۔

October 9, 2026 · قومی
’’ادھر تم، ادھر ہم‘‘ کے نعرے پر سہیل آفریدی کی بلاول بھٹو پر تنقید

’’ادھر تم، ادھر ہم‘‘ کے نعرے پر سہیل آفریدی کی بلاول بھٹو پر تنقید

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں دوہرا قانونی نظام قابل قبول نہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے حوالے سے بھی سخت سیاسی مؤقف اختیار کیا۔

پشاور کے کوہاٹی گیٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کے عوام نے اپنے جذبے اور شرکت سے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر پختونوں کے خلاف بیان دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو زرداری کے والد اور صدر آصف علی زرداری خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔

سہیل آفریدی نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بلاول بھٹو زرداری کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نعرے ’’ادھر تم، ادھر ہم‘‘ پر بھی اعتراض کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پشاور میں کبوتر چوک، رنگ روڈ پہنچ گیا، جہاں کارکنوں کو شام 7 بج کر 30 منٹ تک پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔