بنوں میں عزم استحکام آپریشن کے دوران 1دہشت گردہلاک

مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،سیکیورٹی ذرائع

October 12, 2026 · اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خارجی ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خارجی ہلاک

 

خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خوارجی دہشت گرد ہلاک کردیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے خوارجی کو ہلاک کیا۔ علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز ان کے نیٹ ورکس تباہ کرنے اور نقل و حرکت محدود کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔