وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلیے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کمیٹی کے کنوینئر مقرر ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ودیگر شامل

October 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ذرائع کے مطابق کمیٹی صوبے میں گورننس، امن و امان کی صورتِ حال اور روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی کرے گی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔

اِسی طرح  کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امیر مقام، طارق فضل چودھری اور خالد مقبول صدیقی کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا ایک، ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

کمیٹی کے قیام کا مقصد خیبر پختونخوا میں حکومتی امور، انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورتِ حال کی نگرانی کرنا ہے، تاہم کمیٹی کے تمام ارکان کے ناموں اور اس کے طریقۂ کار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔